06:30 pm
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ جو وقت بچانے میں مددگار ثابت ہوگا

واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے میٹا کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں موجود ہے۔ wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ میں پیغامات پر ری ایکشنز فیچر کا استعمال زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز
کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر دیا گیا ہے۔ اس فیچر سے کسی میسج پر 2 بار کلک کرکے ری ایکشن ایموجی کا استعمال ممکن ہے۔ یہ ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کا متبادل طریقہ ہے اور اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں بھی موجود ہے۔ ابھی صارفین کو ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کے لیے میسج کو دبا کر رکھنا پڑتا تھا، جس کے بعد ری ایکشنز کا مینیو نمودار ہوتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں تھمبز اپ کو ڈیفالٹ ایموجی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور کسی دوسرے ایموجی کو منتخب کرنا ممکن نہیں۔ تھمبز اپ ایموجی واٹس ایپ میں ری ایکشنز کے لیے استعمال ہونے والا مقبول ترین ایموجی ہے۔ اس ایموجی کو بیشتر افراد کسی بات کو تسلیم کرنے یا اس کی منظوری کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس نئے فیچر سے ری ایکشنز کا استعمال صارفین کے لیے استعمال ہو جائے گا اور وقت بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مگر ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ کب تک اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  