06:43 pm
وہ نئی ٹیکنالوجی جو بل گیٹس کے مطابق گوگل سرچ کا خاتمہ کردے گی

وہ نئی ٹیکنالوجی جو بل گیٹس کے مطابق گوگل سرچ کا خاتمہ کردے گی

06:43 pm

گوگل سرچ انجن کو انٹرنیٹ کا حکمران تصور کیا جاتا ہے مگر ایک نئی ٹیکنالوجی بہت جلد اس کے خاتمے کا باعث بن جائے گی۔ یہ پیشگوئی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کی۔ سان فرانسسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خیال ظاہر کیا کہ اگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا ارتقا موجودہ رفتار سے جاری رہا تو مستقبل قریب میں گوگل سرچ اور ایمازون
جیسی سروسز ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ابھی بھی مستقبل کی معیشت کو تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک نیا اے آئی ٹول انسانی سوچ کے انداز، ضروریات اور احساسات کو سمجھنے کے قابل ہو گیا تو اس سے انسانی رویے تبدیل ہو جائیں گے۔ بل گیٹس نے کہا کہ 'آپ پھر کبھی سرچ سائٹ پر نہیں جائیں گے، آپ کبھی ایمازون کا رخ نہیں کریں گے'۔ اے آئی کے شعبے میں کمپنیوں کے درمیان مسابقت کے باوجود بل گیٹس نے توقع ظاہر کی کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے انقلاب برپا کرنے والے اے آئی ٹول کی تیاری میں قائدانہ کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے اس وقت مایوسی ہوگی اگر مائیکرو سافٹ ایسا نہ کرسکے'۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ طاقتور اے آئی ٹولز سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بزنس ماڈلز متاثر ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی انتباہ کیا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کر سکتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اس طرح کی اے آئی ٹیکنالوجی صنعتی کاموں کے لیے سستی اور مؤثر ثابت ہوگی جبکہ وائٹ کالر ملازمتیں کرنے والے افراد کو بھی اس ٹیکنالوجی سے خطرے کا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان