02:18 pm
اے آئی کا بڑا کارنامہ، سات منٹ میں سافٹ ویئر بناڈالا

اے آئی کا بڑا کارنامہ، سات منٹ میں سافٹ ویئر بناڈالا

02:18 pm

سافٹ ویئر انجینئر کو مات دینے کیلئے اے آئی نے کمپیوٹر کی دنیا میں حیرت انگیز کام کرکے دنیا کو دنگ کردیا۔ کسی بھی سافٹ ویئر کو بنانے کیلئے بھاری معاوضہ ادا کرنا اور تکمیل کا انتظار کرنا اب شاید ماضی میں تبدیل ہوجائے کیونکہ اب اے آئی ٹول نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے نہایت کم وقت میں سافٹ ویئر تیار کیا جاسکتا ہے۔
حیرن کُن خبرکے مطابق کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اے آئی ٹول چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے صرف سات منٹ میں ایک سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، اس کا کوڈ بنایا گیا ہے اور جانچ بھی کی گئی ہے۔ جی ہاں! اس میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیارکردہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جنریٹوو اے آئی پروگرام نہ صرف تصاویر اور ویڈیو بنارہے ہیں بلکہ اب ان سے کوڈنگ اور سافٹ ویئر پروگرامنگ کا کام بھی لیا گیا ہے۔ امریکی براؤن یونیورسٹی اور چینی جامعات نے مل کر یہ کام کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی سافٹ ویئر کم سے کم انسانی مداخلت سے کوئی پروگرام بناسکتا ہے نہیں؟ پہلے اس کے لیے ایک فرضی کمپنی ’چیٹ ڈیو‘ کے نام سے بنائی گئی۔ پھراس ضمن میں چار کام اہم ہیں جن میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی شامل ہے۔ اس ضمن میں ساری ہدایات دی گئی تھیں۔ ماہرین حیران رہ گئے کہ سافٹ ویئر نے 70 ٹاسک مکمل گئےاور سات منٹ میں سافٹ ویئر تیار ہوگیا۔ حیران کن بات یہ کہ اس پورے عمل پرایک ڈالر سے بھی کم خرچ ہوئے، یہاں تک کہ سافٹ ویئر اپنے مسائل کی نشاندہی اور خود انہیں حل کرنے کے قابل بھی تھا۔ ماہرین نے اس کی کارکردگی کو 86 فیصد تسلی بخش قرار دیا کیونکہ اس نے تمام امور بہت اچھے انداز میں انجام دیا۔
source

تازہ ترین خبریں

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی