05:03 pm
ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا

ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا

05:03 pm

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا ہے ۔ گنش کی واٹر سپلائی لائنوں کے ذریعے پانی میں کیڑے آنے کی اطلاع ہے ۔مقامی آبادی میں موسم بدلتے ہی واٹر انفیکشن سے امراض پھیل جاتی ہیں جبکہ ہیپی ٹاٹئس اور دیگر خطرناک امراض جو قبل ازیں بالکل ناپید تھیں غلیظ پانی کی وجہ سے عام ہوتی جارہی ہیں جس کے بارے میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹیں بھی موجود ہیں
اسی تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے گنش ایریے کیلئے چشمے کا پانی کا ایک منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ دور جدید میں نشیب میں واقع گنش ،گرم اور گریلت کی آبادی آلودگی سے متاثر ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے واضع رہے کہ گنش سے اُوپر واقع کریم آباد ، مومین آباد اور ملحقہ آبادی کیلئے مقامی غیر سر کاری ادارے نے بیس سال قبل بیرونی عطیات سے سیوریج سسٹم بنایا ہے اس طرح بالائی علاقوں کی ہزاروں گھرانوں اور ہوٹلوں کا نکاس شدہ آلودہ پانی کا رُخ گنش کی جانب ہے جس کی بناء پر یہاں نشیبی علاقوں میں صدیوں قدیم اب گاہوں اور نہروں میں غلیظ پانی شامل ہوتا رہتا ہے جس کی بناء پر آلودگی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہاہے اس لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفظ الرحمن اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا گنش کے لئے ہنگامی طور پر پینے کی صاف پانی کا ایک منصوبہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گنش کے علاقے کو صاف پانی میسر ہوسکیں ۔اور آئے روز پیش آنے والی مشکلات کم ہوسکیں

تازہ ترین خبریں