05:26 pm
ن لیگ ختم،حفیظ الرحمن کو جعلی ڈگری کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے:جمیل احمد

ن لیگ ختم،حفیظ الرحمن کو جعلی ڈگری کیس سے بھاگنے نہیں دیں گے:جمیل احمد

05:26 pm

گلگت( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا ہے کہ عوامی اعتماد کھونے کے بعد حفیظ الرحمن سرکاری ملازمین کے ذریعے سیف الرحمن کی برسی منانے کی تیاریاں کررہا ہے ، اگر سرکاری ملازمین نے مسلم لیگ ن کے سیاسی جلسے میں شرکت کی تو اس کی زمہ داری خود انہی پر عائد ہوگی ،حفیظ الرحمن جعلی ڈگری کیس سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے ہم بھاگنے نہیں دیںگے۔
اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف الرحمن کو شہید کا درجہ اور فتویٰ بھی حفیظ الرحمن نے دیا ہے اور اسے سرکاری اعزاز بھی حفیظ الرحمن نے دلایا ہے جبکہ حفیظ الرحمن کی اپنی ڈگری بھی جعلی اور حکومتی مینڈیٹ بھی چوری کا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ سیف الرحمن کی برسی اپنے کارکنوں کے ساتھ منائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سرکاری ملازمین کے ذریعے سیف الرحمن کی برسی کو منانے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت ردعمل آئیگا حفیظ الرحمن عوامی اعتماد کھوچکے ہیں ، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان موجود نہیں ہے سرکاری ملازمین کے کندھوں پر رکھ کر اپنی سیاسی بقاء کی کوشش کی جارہی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ پانچ سالوں کے سیاسی محرومیوں کے امین ہیں۔ حفیظ الرحمن نے سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کو رکوانے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کی اور رکوانے میں کامیاب ہوگیا جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کا درجہ حاصل نہیں ہوسکا ہے۔