05:28 pm
عطیات دیتے وقت احتیاط ناگزیر،حق حقدارتک پہنچانے کیلئے کرداراداکرینگے(یاسرمحمود)

عطیات دیتے وقت احتیاط ناگزیر،حق حقدارتک پہنچانے کیلئے کرداراداکرینگے(یاسرمحمود)

05:28 pm

گلگت (سکند ر حیات،سٹی رپورٹر) وفاقی وزرات اطلاعات و نشریات کے تحت چلنے والا پروگرام حق حقدار تک کے گلگت بلتستان و کشمیر کے وفاقی ڈائریکٹر یاسر محمود نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں عوامی عطیات و صدقات کو ان کے حقدار تک پہنچانا معاشرے کا ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے ایک سروے کے مطابق ملک بھر میںلوگ 554 ارب روپے سالانہ عطیات اور صدقات کی مد میں دیتے ہیں
مگر بدقسمتی سے اس خطیر رقم کی 25 فیصد کا ملک بھر میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ہے بعض افراد فلاحی کاموں کی آڑ میں لوگوں کی لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس رقم کاکچھ حصہ وصول کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔یہ رقم فلاحی کاموں کے بجائے ملک و قوم کی سالمیت کے خلاف استعمال ہوسکتی ہے اس لئے ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام میں شعور بیداری کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے خصوصاً شعور کو بیدار کرانے میں معاشرے کے اندر میڈیا اہم کردار ہوتا ہے شعور بیداری مہم کا آغاز 2015 میں شروع ہوا تھا جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ پروگرامات کرچکے ہیں کیونکہ ہمیں ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے عطیات دیتے وقت بہت جانچ پڑتال اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ملک کے موجودہ فلاحی اداروں میں خرابیاں ضرور ہیں ان کی درستگی کیلئے اصلاحات لارہے ہیں جلد ان خرابیوں کو دور کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں تمام فلاحی اداروں کی رجسٹریشن ان کے مقامی ایڈمنسٹریشن کے پاس لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ عوام کی امانت عطیات و غیرہ کو ان کی صیح مصارف میں استعمال ہوسکے۔ تمام صحافیوں نے اپنے اپنے تجاویز اور آرا کو پیش کرنے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کردیا گیا جس پر انہوںنے سینئر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا بریفنگ میں گلگت ریجن کے ڈائریکٹر ثاقب بھی موجود تھے