05:45 pm
فوج اورعوام کے مابین رشتہ مضبوط کرینگے،کمانڈرٹین کور(جی بی کے عوام پرفخر،نظریئے کی بنیادپرپاکستان سے الحاق کیا)

فوج اورعوام کے مابین رشتہ مضبوط کرینگے،کمانڈرٹین کور(جی بی کے عوام پرفخر،نظریئے کی بنیادپرپاکستان سے الحاق کیا)

05:45 pm

سکردو( وزیر مظفر حسین ) کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ ہمیں گلگت بلتستان پر فخر ہے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک نظریے اور ایک کلمے کی بنیاد پر پاکستان سے نہ صرف الحاق کیا بلکہ روز اول سے آج تک اس ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ انہون نے کہا کہ جی بی کی یوتھ بہت جاندار اور پر خلوص ہے ہمیں اپنی یوتھ پر بہت فخرہے۔
سکردو میں علمائے کرام، عوامی نمائندوں ، سول سوسائٹی ، انتظامی آفیسران اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو گلگت بلتستان پر فخر ہے، قوم مضبوط ہوگی تو فوج مضبوط ہوگی، جی بی کے جوان ہمارا ثاثہ ہیں۔ بلتستان کی خاندانی روایات ، باہمی اتفاق رائے اور مذہبی ہم آہنگی کا ماحول پورے ملک کیلئے مثالی ہے اور انہی اقدار نے معاشرے کو صحت مند اور ماحول خوشگوار رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کے مابین قائم رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر کیاجائے گا کیونکہ جب قوم مضبوط ہو تو فوج خو دبخود مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عزت سے جینا اور عزت سے مرنا جانتا ہے اور یہی وہ طاقت اور جزبہ ہے جس نے پوری قوم کو یک جان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انڈیا نے رات کی تاریکی میں پاکستان اور پاکستانیت کو چیلنج کیاتو ہم نے دن کے اجالے میں انکو دندان شکن جواب دیا اور بتایا کہ ہم سے ٹکر لینے والے کا کیا انجام ہوتا ہے۔