05:54 am
جاتی سردی واپس لوٹ آئی ، حالیہ بارشوں اور برفباری کا سلسہ رکنے والا نہیں

جاتی سردی واپس لوٹ آئی ، حالیہ بارشوں اور برفباری کا سلسہ رکنے والا نہیں

05:54 am

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوکنڈی 4، قلات 3 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 6، کوئٹہ 7، ، ژوب ،سبی 12، خضدار 13 اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئٹہ،ژوب، سبی ، مکران اور قلات ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد میںبادل تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ دنوں کے دوران ہونے والی بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگا دی
تاہم اب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں آسمان پر گہرے بادل چھا گئے ہیں اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے خنکی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث ایک گھنٹے کی بارش نے پورا شہر ڈبو دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے بجلی غائب ہو گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جلال پور بھٹیاں میں بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا۔ دو روز قبل بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔ سرگودھا، جھنگ، ٹبہ سلطان پور، ڈسکہ، شاہ کوٹ، پنڈی بھٹیاں ،محسن وال، ملتان ، لاہور، جہانیاں، راولپنڈی اور احمد پور شرقیہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، نصیر آباد میں سیلابی ریلوں کے خطرے کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔