06:22 am
جیل یا جاتی امرا محل ؟نواز شریف کی درخواست ضمانت کی آج سماعت ہوگی

جیل یا جاتی امرا محل ؟نواز شریف کی درخواست ضمانت کی آج سماعت ہوگی

06:22 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر سماعت آج ہو گی، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا، سکیورٹی کے خصوصی
انتظامات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ کمرہ عدالت میں صرف وکلا درخواست گزار اور فریقین کو جانے کی اجازت ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ہائیکورٹ کی جانب سے اپنی سزا معطل نہ ہونے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔