06:59 am
اسلام آباد میں وزیراعظم کے شکایات سیل میں ایسا مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی

اسلام آباد میں وزیراعظم کے شکایات سیل میں ایسا مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ آپ کو بھی حیرانگی ہو گی

06:59 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے پاکستان کی نئی حکومت موٹی خواتین کو نوکریاں دلوائے۔ خاتون نے وزیراعظم پورٹل پر اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق موٹی خواتین کو سرکاری نوکریاں نہ ملنے کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ اس حوالے سے کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی آواز اٹھتی رہتی ہے۔ ایک خاتون نے موٹی خواتین کو نوکریاں دلوانے کے لیے وزیر اعظم پورٹل پر اپیل بھی کی ہے۔لاہورکی رہائشی ایک خاتون نے شکایت کی کہ نوکری نہ ملنے پر احساس کمتری پیدا ہو رہا ہے۔ وزیراعظم آفس موٹی خاتون کی شکایت دور کرنے میں بے بس ہو گیا۔ نوکری سے متعلق شکایت چیف سیکرٹری کو بھجوا دی گئی۔ خاتون نے تجویز دی کہ حکومت موٹی اور دبلی خواتین کی نوکری پر پالیسی تیار کرے۔
مزید یہ کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کو یکساں مواقع ملنے چاہئے،حکومت کو چاہئے کہ بندر بانٹ کی بجائے یکساں حقوق کی پالیسی تشکیل دے، بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنا ہو گا، المیے کی بات یہ ہے پاکستان گھرانوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بے روزگاری کا شکار ہیں ، ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے تاحال خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے،آج کے ترقی یافتہ دور کا تقاضا ہے کہ ہر معاشرے کو صنفی امتیاز سے پاک کیا جائے۔ عورتوں کو اُن کا اصل مقام حاصل ہو اور انہیں اُن کے بنیادی انسانی حقوق میسر ہوں۔ ساتھ ہی خواتین اور مردوں میں یہ شعور بھی بیدار ہو کہ دنیا میں تمام انسان قابل احترام ہیں اور ان کے حقوق یکساں ہیں۔ تعلیم، صحت اور مناسب روزگار ہر انسان کا حق ہے اور اُسے ملنا چاہیے۔ خواتین اور مردوں کے مابین باہمی احترام اتنا تو ہر معاشرے اور ثقافت کا حصہ ہونا چاہیے۔ جب ہم مغربی معاشروں میں خواتین کی صورتحال پر نظر ڈالتے ہیں تو مغرب میں بھی ہمیں کئی طرح کے مسائل نظر آتے ہیں۔ تاہم ان کی نوعیت اور ہوتی ہے۔