08:50 am
20 مارچ کو کیا ہونیوالا ہے ؟کس کس کو چھٹی ہوگی ؟ جانیں 

20 مارچ کو کیا ہونیوالا ہے ؟کس کس کو چھٹی ہوگی ؟ جانیں 

08:50 am


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان میں بسنے والی  ہندو کمیونٹی20 مارچ بروز بدھ کو ہولی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کیساتھ منانے جارہی ہے  جس کیلئے ہندو برادری کو چھٹی دیے جانے کی خبر ہے ۔  معروف اقلیتی سماجی رہنما بھگوان داس جٹیا نے ہولی کا تہوار ہرسال موسم بہار کی آمد کیساتھ منایا جاتا ہے ۔مارچ بروز بدھ  کی رات کو ہولکاہولی جلائی جائے گی اور خصوصی پوجاپاٹ کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہولی کاتہوار ہمارے لئے محبت اور خوشیوں کے رنگ بکھیرنے کاتہوار ہے  ہولی کے تہوار پر خصوصی طور پر ڈانڈیاں کھیل بھی کھیلا جاتا ہے اس ڈانڈیاں کھیل میں نوجوان لڑکے لڑکیاں حصہ لیتی ہیں سندھ کے کچھ علاقوں میں خواتین بھی اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتی ہیں ۔انہوں نے
بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو آباد ہیں خصوصاً صوبہ سندھ کے شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر سانگھڑ ،نواب شاہ ،کپھرو جیکب آباد ،میرپورخاص ،شہدادپور ،سکھر ٹنڈہ الہ یار ،ٹنڈہ آدم  وغیرہ میں بہت بڑی تعداد ہندو  ہےانہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان میں ہرطرح کی مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے ،اس وطن کیلئے اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہےہولی کی  پوجاپاٹ کی رسم پاکستان کی  سلامتی بقاء  کےلیے خصوصی پوجا بھی کی جائے گی یہ امرقابل ذکر ہےکہ ہولی کے دن ہندو لوگ بچے خواتین مرد وغیرہ ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر محبت خوشی کا اظہار کرتے ہیں  ہولی کے تہوار منانے کا مقصد ہندو مذہب مطابق اس دن حق و سچ کی فتح ہوئی