10:26 am
 نجی کمپنی کے شہید گارڈ کو 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملی تھی

لاہور (نیوز ڈیسک ) سانحہ داتا دربار میں شہید ہونیوالے نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ رانا رفاقت کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید معاشی پریشانی میں مبتلا تھا۔وائریس کالونی میں دو مرلہ کے گھر میں رہائش پذیر شہید رفاقت کی تین بیٹیاں ہیں، سب سے بڑی بیٹی 8 سال کی ہے جس کا نام کنول ہے اور دوسری کلاس کی طالبہ ہے، اپنے والد کی شہادت کا سن کر تمام بیٹیاں گم صم رشتے داروں کے پاس بیٹھی رہیں۔ کم سن بچیوں کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔رفاقت کے بھائی رانا شوکت نے بتایا
کہ اس کا بھائی گزشتہ صبح روٹین کے مطابق ڈیوٹی پر گیا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ آج واپس نہیں آئے گا، اس کی تنخواہ بھی صرف 8 ہزار روپے ماہانہ تھی، وہ پچھلے پانچ سال سے ایف جی نامی کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا، اس کی ڈیوٹی داتا دربار میں لگائی گئی تھی، اسی کمپنی کے 74 گارڈ داتا دربار پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور یہ سب ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔کمپنی کے آپریشنل منیجر نے مرحوم کی تدفین کے انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اہل محلہ کا کہنا تھا رفاقت شریف النفس انسان تھا، اہل محلہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت رفاقت کے اہلخانہ خصوصاً چھوٹی بچیوں کی کفالت کا بندوبست کرے تاکہ وہ معاشی پریشانیوں کا شکار نہ ہوں۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان