11:05 am
 وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان

وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان

11:05 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان، دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان برطانیہ میں پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرا اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق برطانوی حکام بھی اس ملاقات کے لئے کوشاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی ختم ہو سکے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جون میں برطانیہ جائیں گے
جہاں وہ پاکستان ٹیم کے دو میچ دیکھیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہاں موجود ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا اور اگر بی جے پی کامیاب ہوئی تو نریندر مودی وزارت اعظمی کا حلف بھی اٹھا چکے ہوں گے۔گلف نیوز کے مطابق برطانیہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق وہ دونوں ممالک کے وزرا اعظم کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق انہیں خوشی ہو گی کہ اگر ان کی کاوشوں سے خطے میں حالات معمول پر آ جائیں۔پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان اور بھارت نے سرکاری سطح پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورہ برطانیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہ سے چودہ جون تک برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران وہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اس دوران برطانیہ میں جاری کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کا میچ بھی دیکھیں گے۔

تازہ ترین خبریں

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔پی ٹی آئی نے الزامات سے دلبرداشتہ ہو کر بہت بڑا قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

کھویا ہوا سائفر ن لیگ کو کہاں سے ملے گا ۔۔۔؟شہباز گل نے طنزیہ اندازمیںبڑاانکشاف کر دیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونیوالا سائفر چلتا چلتا کہاں پہنچ گیا ۔۔۔۔ بڑ ا سراغ مل گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، مریم نواز کا نیا بیان فورا ہی سامنے آ گیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

قائم مقام سیکرٹری خارجہ کس کو مقرر کیا گیا ۔۔۔؟خبرا ٓ گئی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ۔۔۔شیخ رشید کا ایسا نیا بیان کہ جس نے ہلچل مچا دی

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

امریکی صدر جوبائیڈن کی بڑی دھمکی اور ساتھ ساتھ وارننگز بھی دے ڈالیں

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا جوان کس اہم اور بڑی شخصیت کا بیٹا نکلا ۔۔۔؟بڑا راز کھل گیا

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ