12:07 pm
کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کا اے سی غائب ہوگیا

کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کا اے سی غائب ہوگیا

12:07 pm

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی وتجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں کھپ پڑی ہوئی ہے۔وہاں سے خبر آئی ہے کہ نواز شریف کا اے سی غائب ہو گیا ہے،نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں جو اے سی چھوڑا تھا وہ غائب ہو گیا۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل والے اے سی لے گئے ہیں جب کہ جیل والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اے سی نواز شریف کو دے دیا تھا
اور ان کے گھر پر ہی کہیں پڑا ہو گا۔تو نواز شریف نے کہا کہ میرا اڈیالہ جیل والا اے سی منگوائیں جس کے بعد اڈیالہ جیل والا اے سی اتار کر کوٹ لکھپت جیل پہنچایا جا رہا ہے جب کہ نواز شریف نے وہ اے سی ڈونیٹ کر دیا تھا۔خیال رہے نواز شریف کی ضمانت دو روز قبل ختم ہو گئی تھی،مسلم لیگ ن نے ایک ریلی کی صورت میں انہیں جیل پہنچایا۔نوازشریف ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کی شام اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل کی طرف روانہ ہو ئے تھے۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے جبکہ جیل کی طرف جاتے ہوئے حمزہ شہبازشریف، شریف نواز شریف کی گاڑی چلا رہے تھے۔ اس سے پہلے کوٹ لکھپت جیل کا عملہ نواز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے انکی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچا تھا۔نواز شریف شام اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل کی طرف روانہ ہو ئے تو ہزاروں کارکنان ان کے ساتھ جیل کی طرف بڑھے لیکن کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔جیل انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ جیلکا عملہ انہیں لینے جاتی امراء گیا تھا لیکن انہوں نے خود کو پیش نہیں کیا اور عملہ عدالت کا حکم نامہ دے کر واپس آ گیا تھا۔لاہور میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کی جانب سے خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ اپنے قائد کیلئے خاطر خواہ لوگ سڑکوں پر لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل تک نکالی گئی ریلی میں ن لیگ بمشکل ڈھائی ہزار کارکن اکٹھا کر پائی۔ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ن لیگی رہنماوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، تاہم سرمایہ خرچ کیے جانے کے باوجود ن لیگ اپنے کارکنوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکالنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی