03:28 pm
سپریم کورٹ کا وزیربلدیات سندھ سعید غنی  کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل، سیکریٹری دفاع، میئر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل، ایم ڈی واٹر بورڈ، کنٹونمنٹ کے افسران اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آرمی کا شادی ہال چلانے کا کیا جواز بنتا ہے،
فوجیوں کو کیا مسئلہ ہے کہ وہ شادی ہال بنائیں، فوج کو کیا اختیار ہے کہ سرکاری زمین کسی فرد کے حوالے کردے۔انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق بیان دینے پر سپریم کورٹ نے وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات کہتے ہیں میں عدالتی حکم پر عمل نہیں کروں گا، میئر کراچی بھی بولتے پھر رہے ہیں ہم عمارتیں نہیں گرائیں گے، کیا یہ لوگ عدالت سے جنگ کرنا چاہتے ہیں، پورے شہر میں لینڈ مافیا منہ چڑا رہا ہے اور یہ ایسی باتیں کرتے پھر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ سعید غنی نے عدالتی حکم کے خلاف تقریر کی اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت چاہے تو 5 منٹس میں بلڈوزر منگوا کر آپریشن شروع کرسکتی ہے، اگر تجاوزات ختم کرنا چاہے تو کیوں نہیں کام ہوسکتا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی