03:50 pm
حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست سہولت دینے کی تیاری کرلی

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست سہولت دینے کی تیاری کرلی

03:50 pm

لاہور(نیوزڈیسک ) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ میں اضافے کے لیے تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیں۔ صوبائی وزیرصنعت نے بیرونِ ممالک سے پیسہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو غیرمعمولی سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز دے دیں۔ تجاویز پر عمل درامد کی صورت میں10ارب ڈالر زرمبادلہ بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔میاں اسلم اقبال نے تجویز پیش کی ہے کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی نجی سکولوں کی فیس میں 25فیصد رعایت فراہم کی جائے
اور اور ضمن میں پنجاب حکومت فیس میں رعایت دینے کے لیے قانون سازی کرے۔ انہوں نے غیر ملکی کرنسی بھیج کر گھر یا پلاٹ خریدنے والے پاکستانیوں کو ٹیکس میں 50فیصدرعایت دیے جانے کی تجویزبھی پیش کی اور ساتھ یہ بھی تجویز دی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں۔ ایک تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ مقررہ شرح سے اوپر زرمبادلہ بھیجنے والے شخص کو پی آئی کا واپسی کا ٹکٹ دیا جائے اور زیادہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو خاندان کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کے پیکج بھی دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم ہفتے کے روز لاہور کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور صوبائی وزراء سے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات کے دوران ہی صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں سے حاصل ہونے والے زرِ مبادلہ میں اضافے کے لیے تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش کیں اور وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا