06:12 pm
پڑوسی ملک  سے بچ کرواپس آنیوالی عیسائی لڑکی نےتہلکہ خیزانکشافات کرڈالے

پڑوسی ملک سے بچ کرواپس آنیوالی عیسائی لڑکی نےتہلکہ خیزانکشافات کرڈالے

06:12 pm

فیصل آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آبادکی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی نتاشا نے چینی لڑکوں کے ساتھ شادی کرکے چین جانی والی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک کی داستان سناتے ہوئے بتایا ہے کہ جو لڑکیاں پاکستان سے شادی کر کے چین جاتی ہیں ان لڑکیوں سے بچے پیدا کروا کے بیچے جاتے ہیں اور پھر خوبصورت لڑکیوں کو بیچ دیا جاتا ہے جبکہ کم خوبصورت لڑکیوں کے جسم سے اعضاء نکال لیے جاتے ہیں اور انہیں بیچ دیا جاتا ہے۔
نتاشا نے بتایا کہ چین میں پاکستان سے جانے والی لڑکیوں سے غلط کام کروایا جاتا ہے اور ان جسم فروشی کے کروہ دھندے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ اسے بتایا گیا تھا کہ وہ چین جا کر نوکری بھی کر سکے گی اور اس طرح وہ اپنے غریب والدین کی مدد بھی کر سکے گی لیکن جب وہ چین پہنچی تو اسے پتا چلا کہ وہاں کیسے پاکستان سے آنے والی لڑکیوں پر ظلم و تشدد کیا جاتا ہے اور ان سے مکروہ دھندے کروائے جاتے ہیں اور لڑکیوں سے بچے پیدا کروا کے بیچے جاتے ہیں، خوبصورت لڑکیوں کو بیچ دیا جاتا ہے اور کم خوبصورت لڑکیوں کے اعضاء نکال لیے جاتے ہیں۔نتاشا کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے جب انہیں فون پر تمام صورتحال بتائی تو انہوں نے انس بٹ نامی اس شخص سے رابطہ کیا جس نے یہ رشتہ کروایا تھا تو انہیں دھمکانے لگا کہ آپ کا گھر اور پلاٹ بک جائے گا لیکن آپ نتاشا کو نہیں بلوا سکیں گی۔چینی شہریوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرنے اور ان پر ظلم ڈھانے کے کئی واقعات حال ہی میں سامنے آئے ہیں جو باعث تشویش ہیں کہ کس طرح چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کرکے انہیں اپنے ساتھ چین لے جاتے ہیں اور وہاں انہیں جسم فروشی اور اعضا فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔ چینی باشندے سے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہونے والی فیصل آباد کی رہائشی ایک لڑکی مہک نے اس حوالے سے کئی ہولناک انکشافات کیے۔ سماجی رہنما سلیم اقبال نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مہک نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کیا کہا کہ اس کام میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی پرویز بٹ کا بیٹا انس بٹ اس گینگ کا سرغنہ تھا ۔ چونکہ اس میں بہت پیسہ ہے اسی لیے کافی لوگ اس میں شامل ہوتے گئے۔اب تک تقریباً ایک ہزار سے 1200 لڑکیوں کی شادی ہو چکی ہے جس میں سے 300 کے قریب لڑکیاں مسلمان تھیں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں اور ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان پاکستانی میرج بیور اور ایجنٹس سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر تے تھے۔ شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا، اس بات کے بھی شواہد ملے ہیں کہ لڑکیوں کے اعضا بھی نکالے گئے۔ایف ائی اے اس سکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چینی لڑکوں کو گرفتار کر چکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری