08:32 pm
بلاول ہائوس سمیت ان کی تمام جائیدادیں ضبط بڑی خبر آگئی

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرجہازبرائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہاہے کہ ملک میں ہونے والی کرپشن نے سب کچھ تباہ کردیا ہے،پی پی پی والے بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، آصف زرداری ملزم سے مجرم ہو جائیں تو بلاول ہائوس سمیت ان کی جائیدادیں بھی ضبط ہونی چاہئیں۔ ملک سے کرپشن کا پیسہ لے جانے اور لانے کے لئے ایک ہی کمپنی استعمال ہوئی جس نے زرداری اینڈ کمپنی اور شریف برادران کے پورے ٹبر کے پیسے منتقل کیے،حکومت اگرگیس اوربجلی سستی کرے گی تو مزید قرضہ لینا پڑے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے
انہوں نے کہاکہ سمندر میں تیل کی تلاش پر کام جاری ہے جمعہ کو میں خود سمندر میں تیل کی تلاش کے جہاز پر گیا تھا ، سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے 5500ہزار میٹر کے ڈرلنگ کرنا ہے ،کل تک 5392 میٹر ڈرلنگ کی جاچکی ہے بس اب مزید دو ہفتے میں تیل یا گیس کی مکمل تفصیلات مل جائیں گی ،قوم دعا کرے بڑی خوشخبری ملے ۔سمندر میں تیل کی تلاش میں جلد اچھی خبر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کہوں گا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں خام تیل کی قیمت بڑھا دی جب عمران خان آئے تو 51ڈالر فی بیرل تھا اب 70 ڈالر تک پہنچ گیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹی ٹی شریف نے کہاں کہاں سے پیسے بھیجے سب سامنے آرہا ہے اس سال پاکستان کو 9ارب ڈالر پرانے قرضے ادا کرنے ہیں اگلے سال دو برس میں 27 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں ،ہم آئی ایم ایف کے ہاس شوق سے نہیں گئے ،پرانے قرضوں کو ادا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم بجلی سستی کردیں تو مزید قرضہ لینا پڑے گا ۔گیس سستا کریں تو قرضہ لینا پڑے گا ،ہم 2021 تک سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کردیں گے ، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے چوری کا خاتمہ کریں گے ،مشکلات ہیں اس کا سامنا کرکے ہی آگے کامیابی ملے گی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 