09:05 pm
مہنگائی کاجن بے قابو

مہنگائی کاجن بے قابو

09:05 pm

جیکب آباد( آن لائن) عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، رمضان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں اشیاء خورد نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شہری سبزیوں اور پھلوں کی قیمت معلوم کرکے اپنے ہوش کھو چکی ہے، مہنگائی کی وجہ سے گوشت تو دور کی بات عوام سبزیاں خریدنے کے قابل بھی نہیں رہی،
سبزیوں کے ساتھ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام تو صرف قیمت معلوم کرکے خالی ہاتھوں گھر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی اس لیے منافع خور اپنی من مانی کے نرخ وصول کررہے ہیں، جیکب آباد میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھل فروشوں کے لیے جاری کردہ ریٹ لسٹ بھی کام نہیں آرہی دوکاندار اپنی مرضی سے اپنے ریٹ لگائے بیٹھے ہیں، مارکیٹ میں آنے والا آم تو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے اور آم 300روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے تو انگور 800روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں اس لیے شہری انگور خریدنے کے بجائے انگور کھٹے ہیں کہہ کر چلے جاتے ہیں، لیموں 400 روپے کلو کا سن کر عوام کا منہ ہی کھٹا ہوگیا ہے، جبکہ کیلے 120سے 150روپے درجن ، چیکو 200روپے کلو، سیب 300روپے کلو، تربوز 80روپے کلو، خربوزہ 50روپے کلو ، فالسے 400روپے کلو، آڑھو 500روپے کلو، چیری پیکٹ 300سے 400روپے، اچھی کوالٹی کی کھجور 300سے 400روپے، جبکہ سستی کھجور بھی 200سے 300 روپے کلو کی فروخت کی جارہی ہے، اسی طرح سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آلو30روپے کلو، پیاز40روپے کلو، بھنڈی 60روپے کلو، کریلے50روپے کلو، بینگن30روپے کلو، لوکی40روپے کلو، ٹینڈے 60روپے کلو، مرچ 50روپے کلو، کھیرے 50روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں، جیکب آباد میں ماہ مبارک میں ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے اور عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلائی جائے، دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی عروج پر ہے ہمیں جو چیز مہنگی ملے گی تو ہم مجبوراً مہنگی فروخت کریں گے

تازہ ترین خبریں

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی  بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا