12:48 pm
طویل انکار کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کی بات کیوں مانی

طویل انکار کے باوجود حکومت نے آئی ایم ایف کی بات کیوں مانی

12:48 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالی تعاون حاصل کرنے کے خواہشمند نہیں تھے لیکن ہم بے بس تھے۔قومی اخبار رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں پاکستان مخالف اور سی پیک مخالف قوتوں کا ہاتھ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ملک کو سرمایہ کاری کی کمی کا سامنا ہے، مالی خسارہ اور بے روزگاری عروج پر ہے، صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے‘
۔گزشتہ حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ حکومتیں براہ راست ٹیکسز پر انحصار کرتی تھیں، ملکی درآمدات، برآمدات سے زیادہ تھیں، قومی خزانہ خالی اور آخری 5 ماہ کا گردشی قرضہ 8 سو 6 ارب روپے تھا‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’دوست ممالک نے مکمل تعاون کیا لیکن ہمیں اس کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا'۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا طویل مرحلہ ہوا کیونکہ ہماری حکومت عوام کی سہولت کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کی ہر ممکن کوشش کررہی تھی۔گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر حملے اور دیگر دہشت گردی واقعات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’دہشت گردی کے واقعات میں پاکستان مخالف اور سی پیک مخالف قوتیں ملوث ہیں، کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں اور دیگر سی پیک منصوبے کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں‘۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کی طرح پاکستان غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیتا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہمیں سوچنا پڑتا ہے کہ یہ سب کیوں ہورہا ہے، ہم تحقیقات کے بغیر کچھ نہیں کہنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ ہم بھارت پر الزامات عائد نہیں کررہے'۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا لیکن ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا، اگر ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں انڈین انٹیلی جنس ایجنسی 'را' ملوث ہوئی تو ہم ان کا تعاقب کریں گے۔بھارت میں جاری انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا لیکن جو بھی اقتدار میں آئے گا اس کے دل میں پاکستان کے لیے نرم جذبات نہیں ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی نئی حکومت کے پاس پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی تشکیل کے لیے 68 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جنہیں آئندہ مالی سال میں فعال کیا جائے گا‘۔

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال