01:05 pm
بھارت نے کشمیر میں ہر گھر کے باہر 10 فوجی کھڑے کردیے، فردوس عاشق اعوان

بھارت نے کشمیر میں ہر گھر کے باہر 10 فوجی کھڑے کردیے، فردوس عاشق اعوان

01:05 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ہر گھر کے باہر 10 فوجی کھڑے کردیئے ہیں اور وہاں کی عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے یکجہتی کا پیغام وقت کی اشد ضرورت ہے اور کشمیر کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانی قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور وہاں کی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر مختلف سربراہان سے رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کشمیر کی لڑائی لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرارداد پر حزب اختلاف کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں، امید ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دوٹوک مؤقف سامنے آئےگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماوؤں نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی مذمت کرنی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بے توقیری پربھارت سے سوال کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو ڈٹ کر بیان کریں گے، کوشش ہے متعلقہ فورمزتک ہماری آواز پہنچے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے اور اس پر حزب اختلاف اور حکومت ایک صفحے پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قراردادمنظور کرے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو