03:40 pm
تحریک انصاف حکومت کا عوام کو پہلا ریلیف ۔۔ بجلی سستی کر دی گئی

تحریک انصاف حکومت کا عوام کو پہلا ریلیف ۔۔ بجلی سستی کر دی گئی

03:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی سستی کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے بجلی 9پیسے سستی ہو گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کی منظوری جون کے ماہانہ فیول ایجڈجمسنٹ کی مد کی گئیں۔کمی کا اطلاق الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا نے فی یونٹ بجلی 9پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔صارفین کو بجلی سستی ہونے سے ایک ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا
۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔ سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت6 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔واضح رہے اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لائف لائن صارفین کے لیے نہیں ہو گا ، بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔ دوسری جانب تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق منصوبے نے نیشنل گرڈ کو اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق ایک ہزار 410 میگاواٹ بجلی مہیا کی، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار اور ڈیم میں پانی کی بلند سطح کے باعث حاصل ہوئی۔ اہم کامیابی کے حصول پر چیئرمین واپڈا کی تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی انتظامیہ خصوصاً انجینئرز کو مبارکباد دی

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف