09:47 pm
تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم

تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم

09:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تینوں مسلح افواج کو سرحد پربھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کےلئے نمٹنے کےلئے ہائی الرٹ رہنےکا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر انتہا درجے کی خلاف ورزیوں، بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری،کلسٹر بموں کے حملوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بڑی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بری،فضائی اور بحری فوج ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی قسم کی صورتحال مقابلہ کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے پائلٹ اور دوسرا عملہ بھی ہائی الرٹ پر ہے۔
اور ماضی کے واقعات کی روشنی میں کسی قسم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور بری فوج کو پہلے سے زیادہ چوکس پائے گئے ہیں۔جب کہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اور ایل اوسی صورت حال پر غور ہوگا.یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتیصدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے.مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے’بھارتی وزیرداخلہامیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی.بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے. واضح رہے دو روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا. اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع،وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے.قومی سلامتی کمیٹی نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں ہر طرح کا اخلاقی اختیار کھوچکا ہے، کشمیر میں فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت جلتی پر تیل کا کام کرے گی،پاکستان افغان امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، ایسے وقت میں بھارتی جارحیت قابل افسوس ہے.

تازہ ترین خبریں

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک کا فیصلہ یاد رکھے،چوہدری محمد سرور

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی،عثمان بزدار

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

پاکستانی سائنسدان نے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

مولانافضل الرحمٰن نسلاً افغان ،انہیں دیوارسے لگایاگیاتو۔۔۔سلیم صافی نے ارباب اختیارکوخبردارکردیا

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

 وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کس مائی کے لعل میں جرات ہے ؟فوادچوہدری

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند

پنجاب میں شدید دھند،موٹروےکچھ گھنٹوں کیلئے بند