11:54 am
مودی نے کی  ٹویٹ مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

مودی نے کی ٹویٹ مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

11:54 am


نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی لوک سبھا میں آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کی قرار داد اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور ہوا، جس کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر پہلی مرتبہ اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ جموں وکشمیر کی تقسیم کا بل پاس ہونا ایک یادگار لمحہ ہے،
 
ش بل پاس ہونے کے بعد اب وہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور اُنہیں اپنی ہنر مندی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔مودی نے ٹویٹ میں انڈین وزیر داخلہ امیت شاہ کو بل پاس ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم ایک ساتھ مل کر 130 کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے، یہ ہماری پارلیمانی جمہوریت میں ایک یادگار لمحہ ہے، جب جموں و کشمیر سے متعلق بل زبردست حمایت کے ساتھ منظور ہوا ہے، جموں و کشمیر کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اب بیڑیوں سے آزاد ہو چکا ہے، اب جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور انہیں اپنی ہنر مندی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔پیغام میں مزید کہا گیا کہ مقامی بنیادی ڈھانچے میں اہم اصلاح رونما ہو گی، بھارتی لوک سبھا میں واضح اکثریت کے ساتھ بل پاس ہونے کے بعد لداخ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے، یہ فیصلہ ان کے خطے کی مجموعی خوشحالی کو مہمیز کرے گا اور بہتر ترقیاتی سہولتوں کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں سیاسی پارٹیوں نے اس موقع پر اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی حمایت دی، نظریاتی اختلافات کو فراموش کرکے بحث میں حصہ لیا ،جس نے ہماری پارلیمانی جمہوریت کے وقار میں اضافہ کیا ہے،بل پاس کرنے پر میں تمام اراکین پارلیمنٹ، سیاسی پارٹیوں اور ان کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر 5 زبانوں میں مبارکباد کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس کیلئے انگریزی ، ہندی ، اردو، بنگالی اور کناڈا زبان کا انتخاب کیا۔نریندر مودی نے ہر زبان میں 11 ٹویٹ کرکے بھارت کے عوام، مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو آرٹیکل 370 کے خاتمے پر مبارکباد پیش کی اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس آرٹیکل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا