12:11 pm
عمران خان نے کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے

عمران خان نے کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے

12:11 pm

اسلام آباد  : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کشمیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ آئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم ٹرمپ کے پاس سے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹ کر آئے، سر نڈر ہونا عمران خان کے خاندان کا خاندانی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھانے کا وقت گزر چکا ہے۔مودی کا حالیہ اقدام اچانک نہیں،
 
اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا ،تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے، امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سلامتی کونسل کہ قرار دادیں کشمیر کو حق خود ارادیت اور متنازعہ علاقہ قرار دیتی ہیں،بھارت کے حالیہ فیصلے نے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ،صرف عالمی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 70 سال بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں،اس وقت تاریخ انسانی کے سفاک دور سے کشمیری گزر رہے ہیں،گلگت بلتستان اور کشمیر کی جغرافیائی صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر حکومتی موقف واضح نہیں، حکومت اور جعلی وزیر اعظم نے مشترکہ اجلاس کو غیر سنجیدہ لیا،موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،بیس منٹ کے لیے لیکن ملتوی کیا گیا اجلاس چار گھنٹے تک ملتوی رہا۔انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر کانفرنس میں اصولی مؤقف اپنایا گیا ہے۔ مودی سرکاری کا یہ اقدام اچانک نہیں،اس کا وعدہ انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کیا تھا اور تب ہمارے وزیراعظم مودی کی الیکشن مہم چلا رہے تھے۔ مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت اور آرٹیکل 370 کو تبدیل کرنے کا منشور بھارتی عوام کو دیا ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ سوال بھی اُٹھایا کہ آخر ہماری سفارتکاری پوری دنیا مین کیوں ناکام ہوئی ؟ امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے اب مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں استعمال ہونے والوں میں ایک مہرہ ہمارا کپتان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرنڈر ہونا عمران خان کی خاندانی صفات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا