02:06 pm
عمرن خان پر کڑی تنقید کرنے والی (ن) لیگ حکومت مسئلہ کشمیر پر کتنی بے حس اور ظالم تھی

عمرن خان پر کڑی تنقید کرنے والی (ن) لیگ حکومت مسئلہ کشمیر پر کتنی بے حس اور ظالم تھی

02:06 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پروگینڈا کیا جا رہا ہے۔اتنے بڑے مسئلے پر جہاں سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے وہیں ن لیگ کی طرف سے عمران خان کے ایسے بیان کو اچھالا جا رہا ہے جس کی تردید بھی اخبارات میں موجود ہے۔اسی حوالے سے سابق سفارتکار عبدالباسط کا کہنا ہے کہ میں بھارت میں پاکستانی سابق ہائی کمشنر بہت سے خفیہ معاملات سے آگاہ ہوں ،
ن لیگی حکومت کشمیر کے معاملے پر کتنی بے حس اور ظالم تھی یہ جاننا ہے تو یو ایف اے کی 10 جولائی 2015ء کی جوائنٹ سٹیٹمنٹ پڑھیں۔خیال رہے کشمیر کے موجودہ کشیدہ اور تشویش ناک حالات کے باوجود ملک کی سیاسی قیادت نے متحد ہونے سے انکار کر دیا ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر کل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس موقع پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر بھارت کو ایک واضح پیغام دینے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے تمام گرفتار اپوزیشن رہنماوں کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیے ہیں۔ تاہم دوسری جانب مریم نواز نے ان کشیدہ حالات میں بھی حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اس بحران کا ذمے دار موجودہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر حکومت کا بالکل ساتھ مت دیں۔جبکہ مریم نواز نے اس حساس صورتحال میں بھی حکومت کو جھوٹی خبروں کے سہارے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم سے منسوب ایک جھوٹی خبر کو ناصرف ٹوئٹ کیا بلکہ اسے اپنی پروفائل کی تصویر کے طور پر بھی لگا لیا۔ وزیراعظم سے منسوب اس خبر کے مطابق انہوں نے کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے اس خبر کی واضح تردید کر دی تھی اور اسے جھوٹا قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا۔ جس کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے۔بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے۔ 35 اے دفعہ 370 کی ایک ذیلی شق ہے جسے 1954ء میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج