11:48 am
15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے کافیصلہ بھی کیاہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے‘فیصلے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے‘ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی اپنا نامزد ہائی کمشنر معین الحق بھارت نہیں بھیجے گا‘یہ اقدام قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی کیا گیا ہے۔قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی )نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح میں بتدریج کمی‘بھارت کے ساتھ تجارت معطل ‘دوطرفہ معاملات پر نظرثانی کرنے اور معاملہ اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیاہے،
کمیٹی نے بہادرکشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر،15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کے دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے کافیصلہ بھی کیاہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی وعسکری قیادت کے اجلاس میں کیاگیا‘ وزیراعظم نے مسلح افواج کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کے وحشیانہ چہرے ‘ نسل پرستی کے مذموم عزائم اور انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیلئے تمام سفارتی چینلز کو متحرک کیا جا ئے۔ اجلاس میں بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھا ئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدمات کی وجہ سے پید اہونے والی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر کے اندر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، وزیر تعلیم ،وزیر انسانی حقوق ، وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان ، وزیر قانون ، مشیر خزانہ ، چیئرمین جوا ئنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف آف ایئر اسٹاف ، چیف آف نیول اسٹاف ، معاون خصوصی بر ائے اطلا عات و نشریات ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں

 تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم ان ایکشن۔۔ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو کیسی سزا دی جائے گی؟ عمران خان نے واضح کر دیا

مہربانی  کرکے یہ کام بند کریں ۔۔پریانتھا کے بھائی کی سوشل میڈیا صارفین سے اپیل

قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کے گھر صفت ماتم، شائقین سے فاتحہ خوانی کی اپیل

ملک میں 2008 سے2020 تک خواتین کی بینکنگ سروسز تک رسائی بڑھ کر29 فیصد ہو گئی: مطالعہ

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا۔۔؟ سمری ایوان صدر کو بھجوادی گئی

سلمان خان کا پارہ ہائی۔۔ شمیتا شیٹی پر برس پڑے۔۔ ایسی کھری کھری سنائیں کہ بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا

فیکٹری میں ہوا کیا تھا؟ سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے ساری بات بتا دی

گاڑیاں چلانےوالوں کیلئےبری خبر۔۔ چالان اب کتنے ہزا ر کا ہوگا۔۔ جانیے تفصیل 

مجھے آپ سے یہ امید نہ تھی۔۔ ثانیہ مرزا قومی کپتان بابراعظم سے خفا، بابر نے ان کے بارے میں ایسا کیا کہا تھا۔۔؟ جانیے 

چوروں نے قائداعظم کو بھی نہ بخشا۔۔ قائد کے مجسمے کی عینک چوری کر لی 

کترینہ کی شادی۔۔ وکی کتنے سفید گھوڑوں پر بارات لائیں گے۔۔؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر