06:09 pm
مریم نواز اور یوسف عباس کے بعد شریف خاندان کی ایک اور سب سے اہم شخصیت گرفتار

مریم نواز اور یوسف عباس کے بعد شریف خاندان کی ایک اور سب سے اہم شخصیت گرفتار

06:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز اور یوسف عباس کے بعد شریف خاندان کی ایک اور سب سے اہم شخصیت گرفتار ۔۔۔ یوسف عباس کے بعد نواز شریف کے دوسرے بھتیجے کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں عباس شریف کے دوسرے بیٹے عبدالعزیز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ آج صبح نیب کی ٹیم نے یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیاتھا
اور اب ان کے بھائی عبدالعزیز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز ا ور ان کے کزنز یوسف عباس اور عبدالعزیز عباس کو کل (جمعرات) طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے تھے ، نیب نے مریم نواز کو گزشتہ پیشی پر غیر تسلی بخش جوابات دینے پر 8اگست کو دوبارہ طلب کیا تھا نیب نے مریم نواز کو غیر ملکی شیئر ہولڈرز، چوہدری شوگر ملز، شمیم شوگر اور جعلی ٹی ٹی کے ذریعے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا چھ نکاتی سوالنامہ جاری کر رکھا تھا ۔ یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس سے 80 کروڑ سے زائد کے قرضہ جات سمیت دیگر سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کئے جانے تھے تاہم وہ نیب میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد نیب نے آج مریم نواز اور عباس شریف دونوں کو گرفتار کر لیا تھا اور اب نیب نے عبدالعزیز کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے اپوزیشن لیدر شہباز شریف کے لاہور میں موجود گھر پہ چھاپہ مار کے عبدالعزیز کو گرافتر کیا ہے۔اس سے قبل آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن تھا اورمریم نواز جیل میں والد سے ملاقات کے لیے آئی تھیں جب نیب کی ٹیم نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپ تجیل کے باہر سے گرفتار کر لیا ۔ مریم نواز کو چوہدری شوگرملز اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔مریم نوازکو گرفتار کرنے کے لیے نیب کی 4 گاڑیاں کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں.