05:41 am
فریال تالپور کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

فریال تالپور کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

05:41 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو کل رات معدے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جہاں انہیں آفیسر وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کاعلاج جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں احتساب عدالت اسلام آباد نے آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔