07:11 am
مودی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے،وزیراعظم

مودی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے،وزیراعظم

07:11 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں 370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے ۔ ہم جنگ نہیں چاہتے،بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسےتوجہ ہٹانےکےلیےکچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سےہمیشہ امن کی بات کی ہےتاہم بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہےہم نے یہ جنگ جیتنی ہے،نہتےکشمیریوں پربڑھتےبھارتی مظالم سےاقوام عالم کوآگاہ کریں گے،
بھارت مقبوضہ وادی میں نہتےکشمیریوں پرمظالم کررہاہے،دنیاکوبتائیں گےمودی سرکارکشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے، مودی سرکارہٹلرجیسی سوچ رکھتی ہے،کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کاپہلےسےعلم تھا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ درازسےقتل وغارت کررہاہے،امکان ہےبھارت پلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ رچاسکتاہے۔ بھارت کےساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہےہیں۔عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں کشمیرکےمعاملےکواٹھائیں گے،کشمیرمیں خوف کی فضاہے،لوگوں کےگھر جلائے جا رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں رٹ دائرہوچکی ہےلیکن اسےبھی دباوَمیں لایاجاسکتاہے۔ ہوسکتاہےکشمیرسےمتعلق بھارتی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ سنادے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےلیےافغانستان میں کرداراداکرنامشکل بنایاجارہاہے مگر ہم افغانستان میں پائیدارامن کے لئے مثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔