07:16 am
منشیات کیس: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

منشیات کیس: رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

07:16 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) منشیات کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی گئی۔سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا حکم دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کے شریک ملزم نے استدعا کی کہ ہم نے اپنا وکیل کرنا ہے عدالت مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے شریک ملزم کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
دوسری جانب رانا ثنا اللہ کے داماد رانا شہریار کو احاطہ احتساب عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا داماد فیصل آباد میں کیس میں مطلوب تھا۔