10:45 am
خیر ہے وہ مرد ہے، بلاول کی گرفتاری کے سوال پر زرداری کا جواب

خیر ہے وہ مرد ہے، بلاول کی گرفتاری کے سوال پر زرداری کا جواب

10:45 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے ان کو سوچنا چاہیے کیونکہ ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔ وزیراعظم تو نہیں سوچتا اور اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔