01:15 pm
’’اگر میرے داماد کو کچھ ہوا تو میں عمران خان کی بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی‘‘

’’اگر میرے داماد کو کچھ ہوا تو میں عمران خان کی بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی‘‘

01:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج میں راناثناءاللہ کی بیوی بن کر نہیں بلکہ شہریار کی ماں بن کر بات کر رہی ہوں۔میں آپ سب کو بتاؤں گی کہ شہریار آج راناثناءاللہ کی پیشی پر گیا تھا۔لیکن ڈاکٹر فہد میرے شہریار کو اٹھا کر لے گیا۔ اسے دھکے دے کر اور مار مار کر لے کر جایا جائے گا۔میں شہریار کی ماں ہوں اور میں اس کے پیچھےآ رہی ہوں
۔اگر شہریار پر چھوٹی سی بھی آنچ آئی تو میں تمہاری بوٹیاں اپنے ہاتھوں سے کروں گی۔راناثناءاللہ کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو اگر میرے کسی بچے کو نقصان پہنچا تو میں کلمہ پڑھ کر کہتی ہوں کہ میں تمہارا کچھ نہیں رہنے دوں گی۔میں آ رہی ہوں فیصل آباد اور میرے ساتھ جو کرنا ہے کر لو۔ واضح رہے آج مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ق رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار کو احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا ۔ احمد شہریار کو فیصل آباد پولیس نے گرفتار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ احمد شہریار پر فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ احمد شہریار اپنے سسر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لیے عدالتآئے تھے جہاں ان کو حراست میں لیا گیا ، احمد شہریار کی گرفتاری پر وکلا پولیس سے گتھم گتھا ہو گئے اور ان کو چُھڑانے کی کوشش کی لیکن پولیس انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔خیال رہے کہ راناثناء اللہ بھی اس وقت جیل میں قید ہیں۔