02:04 pm
مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت کا ماسٹر اسٹروک،189ممالک کیساتھ رابطہ کرلیا گیا

مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت کا ماسٹر اسٹروک،189ممالک کیساتھ رابطہ کرلیا گیا

02:04 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے189ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کوخط ارسال کردیا ہے، خط میں دنیا کو بھارت کے گھناؤنے اقدام سے آگاہ کیا گیا، خط میں مطالبہ کیا گیا کہ دنیا کی منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوزجرائم کے خلاف آواز بلند کریں، آرٹیکل 35 اے اور370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی گھناؤ نے اقدام کوعالمی سطح پراٹھانے کی کوششیں جاری ہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے189ممالک کی بین الپارلیمانی یونین کوخط ارسال کردیا ہے۔ خط کے متن میں بتایا گیا کہ بھارت کے گھناؤنے اقدام نے خطے کی گھمبیرصورتحال کومزید سنگین کردیا۔دنیا کی منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوزجرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔خطوط سے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35اے اور370 کے خاتمے سے کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آرٹیکل35اے اور آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیرکے عوام سے دھوکا ہے۔ آرٹیکل35اے اور370 کے تحت حتمی تصفیے تک عوام کو خودمختاری حاصل تھی۔ اسد قیصر نے کہا کہ بھارت کےغاصبانہ اقدام نے کشمیری عوام کوریاست میں ملکیتی حقوق سے محروم کردیا۔ خط میں دنیا کو آگاہ کیا گیا کہ بھارتی آئین کشمیر کے پرامن حل کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کا کاربند تھا۔آرٹیکل کا خاتمہ سلامتی کونسل کے منافی ہے۔ بھارت نے کشمیری عوام کو خودمختاری سے محروم کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔ پوری کشمیری قیادت کوگرفتارکرنے سے وادی کےعوام سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کرفیونافذ کرکے تمام مواصلاتی رابطے بند کردیئے۔ خط کے متن بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی قانون سازاسمبلی کومعطل کرکے گورنرراج نافذ کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں معمول بن گئیں۔ نیوکلیئرممالک کے درمیان ایسی صورتحال پوری دنیا کیلئے خطرات لاحق کرسکتی ہے۔