02:48 pm
عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

02:48 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لازمی سروس ایکٹ والے اداروں کے ملازمین کی عید کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں، ہسپتالوں، ریسکیو اور دیگر ایسے ادارے جن پر لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، عید پر اپنے دفاتر میں حاضر اور الرٹ رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مون سون سیزن کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے اور بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ والے اداروں کے ملازمین کی
عید کی تعطیلات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتالوں، ریسکیو اور دیگر ایسے ادارے جن پر لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، ان سے وابستہ ملازمین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ جبکہ انہیں ہر وقت الرٹ رہنا ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے عید الاضحی کے فوری بعد 17 اگست بروز ہفتہ کی ہفتہ وار تعطیل بھی ختم کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد 17 اگست کو کسی بھی سرکاری ادارے میں تعطیل نہیں ہوگی۔ 17 اگست کو تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، اور تمام ملازمین کو اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفیشکن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیشکن کے مطابق ملک کے تمام سرکاری اداروں میں عید الاضحیٰ کے سلسلے میں 12 اگست بروز پیر سے لے کر 15 اگست بروز جمعرات تک تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ 16 اگست بروز جمعہ سے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔