03:43 pm
پاک بھارت مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیدیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور بھارت نے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کشمیر کو داؤ پر لگایا،
فروری میں مودی نے الیکشن جیتنے کے لیے کشیدگی کو ہوا دی۔ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، کروڑوں مسلمان او آئی سی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سفارتی میدان میں بہت بڑی کامیابی ملی ہے، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی خبر پر بھارت شدید اضطراب میں ہے اور وہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت کر رہا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظمیوں کو بھی کشمیر میں خون خرابے کو دیکھنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کو کبھی ترجیح نہیں دی لیکن اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرتا ہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روس بھی ہمارے مؤقف سے واقف ہے، روسی ہم منصب کو تفصیل سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، توقع ہے روس ہماری حمایت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام نیک نیتی سے سلامتی کونسل میں اپنا مقدمہ پیش کرنا اور لڑنا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا راستہ امن کا راستہ ہے لیکن نریندر مودی خطے کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے، بھارت میں بھی ایک بہت بڑا طبقہ مودی کی سوچ سے متنفردکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

مدد کیلئے بھارت کو پُکاروں گا ، بھارت سے متعلق بیان پر لیگی رہنما کے خلاف بڑا اقدام اٹھالیا گیا

کورونا پیکج کی رقم استعمال کرنے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سے جواب  مانگ لیا

افغان طالبان کی جانب سے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمدگی کے دعوے پر نادرا کا ردعمل آگیا۔

بھارت میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہوگئی

کوروناکے وار جاری ۔۔۔۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

کئی ہفتوں بعدبٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

 میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کئے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ مریم نواز 

حکومت کا گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں اطفال باہم معذوری کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا عہد: شفقت محمود

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 