08:05 pm
ایسے اشتہارات نہیں چلیں گے جن میں بھارتی اداکارہوں ،پیمرا

ایسے اشتہارات نہیں چلیں گے جن میں بھارتی اداکارہوں ،پیمرا

08:05 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مسئلہ کمشیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اشتہارات اور ایسے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار، فنکار یا گلوکار وغیرہ موجود ہوں، قومی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے
کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں بھارتی مواد (فلم ، ڈرامے ، رئیلٹی شوز) نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر مختلف کثیر القومی مصنوعات کے اشتہارات میں بھارتی شخصیات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور انہیں پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے۔پیمرا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان بطور یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا لیکن وہیں دوسری جانب پاکستانی میڈیا میں ایسے اشتہارات نشر کیے جاتے رہے جو بھارت میں بنے اور ان میں بھارتی شخصیات موجود تھیں، یہ حکومتی پالیسی کی نفی ہے۔حکومتی پالیسی بحال: کسی نجی چینل پر بھارتی مواد کی تشہیر نہیں ہوگی۔پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی اسکرینز پر بھارتی اداکاروں کی نمائش ان پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو کشمیر میں بھارتی مظالم پر پہلے ہی مضطرب ہیں۔نوٹیفکشن میں کہا گیا کہ اس تناظر میں پیمرا بھارت میں بننے والے اشتہارات بالخصوص وہ جن میں بھارتی اداکار موجود ہوں، نشر کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔پیمرا کے مطابق جن مصنوعات کے اشتہارات میں بھارتی اداکار موجود ہیں ان کو نشر کرنے پر پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اشتہار پاکستان میں تیار نہیں ہوتے اور ان میں پاکستانی ٹیلنٹ کو شامل نہیں کیا جاتا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ بھارت میں بھی پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے جبکہ پاکستان میں کیبل اور سنیما گھروں میں بھارتی مواد کی نمائش پر پابندی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو