05:10 pm
افغانستا ن میں سکیورٹی فورسز کے بڑے آپریشن میں  کئی درجن طالبان کے مارے جانے کی اطلاعات

افغانستا ن میں سکیورٹی فورسز کے بڑے آپریشن میں کئی درجن طالبان کے مارے جانے کی اطلاعات

05:10 pm

کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فضائیہ نے کامیاب بمباری کرتے ہوئے30شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ ایک پک اپ ٹرک ،ہیوی مشین گن اور رپیٹر گنز کو تباہ کردیا،صوبہ لغمان میں افغان سیلاب آرمی کارپ کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں طالبان کا اہم ترین کمانڈر سمیت 6طالبان کو ہلاک کردیا۔جبکہ طالبان کے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار بھی کیا ہے، دوسری جانب کابل میں افغان ٹیلی کام کے کمرشل ڈائریکٹر محمد قاسم تاج وردک کی گاڑی کو باردوی مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں کمرشل ڈائریکٹر ٹیلی کام جاں بحق ہوگئے،
جبکہ ان کے دوساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں،بین الاقوامی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے صوب لوگر میں امریکی فضائیہ نے طالبان کے خلاف ایک کامیاب کاروائی کی جس کے نتیجے میں میں30طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے،ترجمان ٹھنڈر کارپ203 کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی چرغ ضلع کے علاقے دشت آب جوش اور دارامینگل میں کی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کاروائی میں طالبان کا ایک پک اپ ٹرک ،ہیوی مشین گن اور رپیٹرز گنز بھی تباہ ہوگئیںہیں، اس کاروائی بارے ابھی تک طالبان کی جانب سے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا،افغانستان کے صوبہ لغمان میں افغان فورس سیلاب آرمی اورطالبان گروپ مابین جھڑپ میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے،اس کاروائی کے بعد سیلاب آرمی نے آپریشنکرتے ہوئے طالبان کے ایک خودکش حملہ آور کو گرفتاربھی کیا گیا ہے،ترجمان سمیت سیلاب آرمی کا کہنا ے کہ طالبان کا یہ کمانڈر افغانستان میں کی گئی متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا، دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں افغان ٹیلی کام کے ڈائریکٹر محمد قاسم تاج وردک کو اس کے 2ساتھیوں سمیت بارودی مواد کا نشانہ بنایا گیا،جس میں ڈائریکٹر قاسم جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے،افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے معلوم پڑتا ہے کہ یہ بارودی مواد بظاہر قاسم تاج کو مارنے کیلئے نصب کیا گیا تھا چونکہ اس بارودی مواد سے صرف قاسم تاج وردک کی گاڑی کو ہی نقصان پہنچا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے ۔