05:23 pm
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

05:23 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی)پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر غو ر خو ض کیلئے16 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے،تفصیلات کے مطا بق مطابق اجلاس میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کے بعد کی صورت حال پر غور کریں گے، اجلاس میں مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی قا بض افواج کے ظلم و ستم پر بحث کی جا ئیگی،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سلامتی کونسل کو لکھے خط میں اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی جس کی چین کے بعد روس نے بھی حما یت کی تھی،بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا،پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہی ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی بڑی شکست ہے اور پا کستان کی بڑی سفا رتی فتح ہے۔