09:36 am
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: شاہ محمود کا جنوبی افریقہ کی ہم منصب کو فون

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: شاہ محمود کا جنوبی افریقہ کی ہم منصب کو فون

09:36 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ کی ہم منصب ڈاکٹر نالیڈی پنڈور کو فون کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سیکیورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے جنوبی افریقہ ہم منصب کو آگاہ کیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکیں۔جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیڈی پنڈور نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی ساری صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ نالیڈی پنڈور نے دیگر پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کر کے جنوبی افریقہ کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ دیا۔