02:27 pm
بھارت کے پر خچے اڑنے لگے ۔۔ سکھوں کا علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

بھارت کے پر خچے اڑنے لگے ۔۔ سکھوں کا علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان

02:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے پر خچے اڑنے لگے ۔۔ سکھوں کا علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا اعلان۔۔۔ معروف ٹی وی تجزیہ کاراُسامہ غازی نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کے زور پکڑنے کے باعث ہندوستان کی دیگر مظلوم قوموں نے بھی بھارت کے خلاف بغاوت کا جھنڈا بُلند کر دیا ہے۔ اُسامہ غازی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو تجزیئے میں کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے بھارت سے آزادی کی
جنگ لڑنے والی ریاست ناگا لینڈ نے بھی اس بار علیحدہ ریاست کے قیام کا اعلان کر دیا اور اپنا الگ جھنڈا بھی لہرا دیا۔ اس کے بعد اب سکھ قوم نے بھی بھارت کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے۔ سِکھ لیڈروں نے اعلان کیا ہے کہ 2020ء میں بھارت سے علیحدگی کے لیے مشرقی پنجاب میں الگ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سِکھ قوم متفقہ طور پر آزادی کے حق میں ووٹ دے گی اور یوں وہ بھارت سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔ کیونکہ کشمیریوں کے خلاف اقدام سے سِکھوں کو بھی یقین ہو گیا ہے کہ بھارت میں کسی بھی اقلیت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں پر صرف ہندو انتہا پسندوں کا زور چلے گا۔ بھارتی عدالتوں سے بھی انہیں انصاف نہیں مِلنے والا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی اقلیتوں کے لیے کچھ بھلا نہیں ہو گا۔ دِن بدِن بھارت میں انتہا پسندی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس وقت بھارت میں میڈیا پر ہی نہیں بلکہ شوبز اور بزنس پر بھی ہندو انتہا پسند طبقہ قابض ہو چکا ہے۔ وہاں اس وقت صحیح معنوں میں آر ایس ایس کا کنٹرول ہو چکا ہے۔ یہ سب بھارت کی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ کیونکہ ہٹلر جیسا بندہ بھی پہلے بہت مقبول ہوا تھا، اور بعد میں اُس کے ساتھ بہت بُرا ہوا۔