08:44 am
پنجاب میں بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کی سمری منظور

پنجاب میں بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کی سمری منظور

08:44 am

لاہور(نیوز ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرح پنجاب حکومت نے بھی پنجاب میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بات آج پلانٹ فار پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائےگی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے،
پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی،حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے۔سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔شجرکاری مہم میں طلباء و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شامل کیا جا رہا ہے۔