10:36 am
کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا، نہ ہندوستان، نعیم الحق

کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا، نہ ہندوستان، نعیم الحق

10:36 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشمیر پر جنگ ہوئی تو پاکستان رہے گا اور نہ ہندوستان۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک سالہ کارکردگی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے پوری قوم متحد ہے اور دنیا میں خطے کی آواز اٹھ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنے کی کوشش کی، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بتایا کہ مودی بات کرنے کو تیار نہیں۔معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی حکومت کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔