09:44 pm
کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ رشید

کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ رشید

09:44 pm

لندن (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کا پیغام واضح ہے کہ ہم کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ، افغانستان سے امریکیوں کو نکلنے کی جلدی ہے ، طالبان کو نہیں۔ہفتہ کولندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاک فوج کا پیغام واضح ہے ، ہم کشمیر کی خاطر خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا
کہ آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیرکو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہرمحاذ پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا. ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔گزشتہ تیرہ روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔اس موضوع پر گزشتہ روز پچاس سال کے طویل انتظار کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو اس مسئلے پر بریفنگ دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان سے امریکیوں کو نکلنے کی جلدی ہے ، طالبان کو نہیں ۔ جہاں بھی مسلمان بس رہے ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ امت مسلمہ خاص ابتلاءاور امتحان سے گزرے ہیں۔ پاکستان دنیا کی بڑی اسلامی ریاست ہے ۔ ہمارا بڑا امتحان ہے کہ ہم نے تمام اختلاف کو بھلا کر یک زبان ہونا ہے ۔ آج بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی خوف زدہ ہیں ۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے ریلوے کے حوالے سے کہاکہ کانٹے والا اور سگنل کا مسئلہ ہے ایم ایل ون سائن ہو جائے گا ہمارے پاس پٹڑی ٹھیک کرنے کے پیسے نہیں ہیں ہمارے پاس 1860 ریلوے ٹریک لگا ہوا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

نیو کراچی، گتہ فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی،دودیگرفیکٹریاں بھی متاثر

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا