01:37 pm
مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے خلاف بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیا جائے گا

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے خلاف بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیا جائے گا

01:37 pm

سری نگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کی جدوجہد آزادی سلب کرنے اور ان پر مزید مظالم ڈھانے کے لیے مودی سرکار نے مذموم منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جو چار نکات پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی۔مودی سرکار نے جنت نظیر وادی پر اپنے قدم جمانے کے لیے ایک چار نکاتی طویل المدتی منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔مودی سرکار کے اس منصوبے کے پہلے نکتے کے مطابق حریت رہنما اور دوسری کشمیری قیادت کو مستقل بنیادوں پر گھروں میں نظر بند رکھا جائے گا
اور ان کی سرگرمیاں دیکھ کر انہیں رہا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بھارتی سرکار کے اس مذموم منصوبے کے دوسرے نکتے کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کرنے اور بھارتی گولیوں کا جواب پتھروں سے دینے والوں کمیونٹی بانڈز پر دستخط کروائے جائیں گے۔جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کو فری ہینڈ ملے گا۔ بھارت مخالف بیان بازی کرنے والوں سے کے خلاف انتہائی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس پر بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ مودی کا یہی وطیرہ رہا ہے۔ جب سے مودی حکومت میں آیا ہے اس کے ذہن میں تشدد کے سوا کوئی پُر امن راستہ نہیں آتا۔اور یہیں آ کر انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے کیونکہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ آزادانہ اپنی رائے کا اظہار کر سکے اور آزادی سے نقل و حرکت کر سکے۔ لیکن کشمیر میں رہنے والوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کے خلاف ہمیں پہلے سے ہی دنیا کو آگاہ کر دینا چاہئیے۔ بھارت اس معاملے میں اپنی من مانی ضرور کرے گا لیکن ہمیں اس معاملے پر پہلے سے آواز اُٹھا دینی چاہئیے تاکہ اقوام عالم کو پتہ چلے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے