02:01 pm
فضل الرحمن بھی نیب کے راڈار پر آگئے، قومی احتساب بیورو نے مولاناکیخلاف بڑاکیس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

فضل الرحمن بھی نیب کے راڈار پر آگئے، قومی احتساب بیورو نے مولاناکیخلاف بڑاکیس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

02:01 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) نیب نے اگست میں کچھ اہم رہنماؤں کے مقدمات کھولنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے، سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی(ف) کے رہنماؤں سے ہے، نیب زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے عمل میں عید کی چھٹیوں کے بعد تیزی آگئی ہے۔
آصف زرداری کونیب کی جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ان کو خصوصی سیل میں رکھا جائے گا۔ ان کوبنیادی سہولیات کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے۔اڈیالہ جیل میں تب تک رہیں گے جب تک چلان نہیں ہوجاتا، ان کے ساتھ ملوث تین ملزم پلی بارگین کرچکے ہیں۔ لیکن زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔آصف زرداری کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل میں رکھا گیا تھا، نیب کا پورا علاقہ سکیورٹی کے حوالے تھا، ان کی تحقیقات بھی چل رہی تھی۔نیب کے کیسز بہت زیادہ پائپ لائن ہیں، لیکن آصف زرداری چونکہ نیب جیل میں تھے اس لیے وہاں جگہ نہیں تھی، اب بہت سارے ملزمان کی گرفتاری کا وقت آچکا ہے۔نیب نے چارپانچ کمرے اور بھی بنائے ہیں، تاہم جگہ کی کمی کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔اگلے ہفتے میں اگست میں گرفتاریوں میں تیزی آئے گی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اور دیگرلوگ ہوں گے۔اس بات کا بھی امکان ہے خیبرپختونخواہ اور وفاق میں تحریک انصاف سے تعلق رکھتا ہے،ان میں مشیر، معاون خصوصی، وزیریا رکن قومی اسمبلی بھی ہوسکتے ہیں۔خاص طور پر مسلم لیگ نوازکے کچھ لوگ جوبہت زیادہ بول رہے ہیں، پہلے سی پیک کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،جیسا کہ احسن اقبال ، نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔کیونکہ نیب جن کو بھی بلاتا ہے ، یہ جواب نہیں دیتے، شہبازشریف کو بھی دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔شہبازشریف کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے ہی گرفتار ہیں۔کیس بڑا فٹ ہے شاید شہبازشریف گرفتاری سے نہ بچ سکیں۔شہبازشریف کو موچ آئی ہے ان کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے کاآرام کا کہا ہے، کل کو نیب جانا پڑے توشاید میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیں گے،ٹی ٹیز کے مقدمات میں چوہدری شوگرملزکیس کا مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کیس میں نوازشریف سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کوٹ لکھپت میں تحقیقات کرے گی۔دوتین اہم مقدمات آگے بڑھیں گے، ان مقدمات کا تعلق مولانا فضل الرحمان اور ان کے جماعت کے لوگوں سے ہے، نیب نے ان کے خلاف زیرالتواء انکوائریوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری