03:36 pm
بھارت نے بغیر اطلاع دیے افسوسناک کام کر ڈالا۔۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج طلب

بھارت نے بغیر اطلاع دیے افسوسناک کام کر ڈالا۔۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج طلب

03:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے بغیر اطلاع دیے افسوسناک کام کر ڈالا۔۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج طلب ۔۔۔ بھارت نے گذشتہ روز بغیر اطلاع کے دریائے ستلج میں بھاکڑا ڈیم سے 50 ہزارکیوسک پانی چھوڑ دیا، لداخ ڈیم کے تین سپل ویز کھول دیئے جبکہ الچی ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا جس کے نیتجے میں دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پاک فوج کی دو کمپنیاں طلب کیں جنہیں ضلع قصور میں دریائے ستلج کے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ ریسکی وذرائع کے مطابق اٹاری، روہیلہ پران، باقرکے مہاراوردیگرعلاقوں میں ریسکیوکیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سیکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی حکومتوں نے دریاؤں کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی پاکستان(این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے ایک بڑے ریلے کی وجہ سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا، خود بھارتی علاقے میں دریائے ستلج کے اطراف 61 دیہات خالی کروالیے گئے ، بھارت نے روپر ہیڈورکس سے دولاکھ کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا عندیہ دیا اور ہر ایک گھنٹے بعد پانی چھوڑا جارہا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ تمام مقامات پر اسٹاف الرٹ ہے، پانی کے ریلے کو کنٹرول کر لیں گے۔ پانی کا ریلا قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن، بہاولنگر، لودھراں، وہاڑی، اور بہاولپور کے علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ جبکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا جس میں امدادی انتظامات زیر غور آئے۔

تازہ ترین خبریں

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے  خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

ڈسکہ الیکشن معاملہ،ان دوحکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی کی جائے ، ن لیگ نے بڑامطالبہ کرڈالا

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

قومی خزانے میں کتنے ارب ڈالرز کااضافہ ہوگا ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

عثمان بزدارگزشتہ 2سال تک کیا کچھ کرتے رہے؟ سب سامنے آگیا

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سری لنکانے مسلمانوں کے لیے ایساکیاکام کرڈالاجس پروزیراعظم بھی تعریف کیے بنانہ رہ سکے؟جانیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے  پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہونگے یا خفیہ بیلٹ سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی رائے پر لگ گئیں

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ:  جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

ڈسکہ میں ری پولنگ کا فیصلہ: جعلی صادق وامین کا پول کھل گیا،پرویز رشید

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر  نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

غیرقانونی بھرتی کیس: ضمانت مسترد ہونےپر نورلغاری اور ڈاکٹر کشور کمار گرفتار

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

وزیراعظم آج کہاں جائینگے ؟ اپوزیشن اتحاد پر سکتہ طاری ،کھلاڑیوں کیلئے صبح صبح بڑی خبر آگئی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہا، شاہ محمود قریشی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

جہانیاں : تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کوٹکر، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

بزدار حکومت بازی لے گئی،مزید5’’مدراینڈچائلڈ‘‘کیئرہسپتالوں کی منظوری

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ :  چیئرمین اوگراسے جواب طلب