10:23 pm
پاکستان کے معروف علاقے میں غیر ملکی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش

پاکستان کے معروف علاقے میں غیر ملکی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش

10:23 pm

گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے سوست میں غیرملکی سیاح خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت نے 7 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق پاکستان سےچین جانے والی کورین خاتون سے سوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی جس کے بعد خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔سوجی ہیون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ملزم کو گرفتاری کے بعد علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا،
جہاں عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم عبدالقیوم سرکاری محکمے کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان آنے والی غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔دو سال قبل وحدت کالونی کے علا قہ میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔خاتون نے تھانے میں مقدمہ کے لیے درخوست جمع کروائی تھی ٬پولیس کے مطابق 52 سالہ چینی خاتون نے تھانے میں درخواست دی تھی کہ اس کا دوست سرفراز شاہد کئی ماہ سے اسے شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا اور بعدازاں شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔اسی طرح اب غیر ملکی سیاح کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ بھی سامنے آیا ہے جسے قابل شرم قرار دے دیا جا رہا ہے۔کیونکہ کئی سالوں بعد سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کا رخ کر رہی ہے جن میں غیر ملکی خواتین سیاح بھی شامل ہیں۔حال ہی میں ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچی تھی۔جس نے پاکستانیوں کی بے پناہ تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے باسیوں نے بے حد پیار اور عزت دی ہے یہاں آکر مجھے قطعی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔میری کوشش ہو گی کہ میں بار بار پاکستان کا وزٹ کروں اور یہاں کے زیادہ سے زیادہ شہروں اور وہاں کے لوگوں کو قریب سے دیکھوں۔ایسے میں ایک دو منفی واقعات عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ  کرایاگیا؟

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ کرایاگیا؟

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا