07:33 am
نوازشریف اورزرداری لوٹے ہوئے آدھے پیسے ہی دیدیں تو چھوڑدینگے :اعجاز شاہ

نوازشریف اورزرداری لوٹے ہوئے آدھے پیسے ہی دیدیں تو چھوڑدینگے :اعجاز شاہ

07:33 am

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے توبہ کا ایک وقت ہوتا ہے ،نواز شریف اور آصف زرداری توبہ نہیں کرتے ،نوازشریف،آصف زرداری لوٹامال واپس کردیں،میں ضمانت دیتا ہوں ان کو چھوڑدینگے ۔آدھے پیسے ہی دے دیں تو میں ضمانت دیتا ہوں ان کو چھوڑ دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے اسکے نتائج تباہ کن ہونگے ،اب جنگ شروع ہوئی تو دو ملکوں تک محدود نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا حکومت کے بندوں کو بھی نیب گرفتار کررہا ہے ،علیم خان جیل میں رہے ،عمران خان کو سپریم کو رٹ نے صادق اور امین قرار دیا ،عرفان صدیقی کو میں نے چھڑوایا ہے ۔