09:02 am
پاکستان میں خصوصی مہمان کی آمد، پاکستان کو 9 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

پاکستان میں خصوصی مہمان کی آمد، پاکستان کو 9 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

09:02 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو ورلڈ بینک سے 9 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان، عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ رواں برس نومبر میں خصوصی طور پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ نے تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک کے سربراہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کے سربراہ رواں برس نومبر کے ماہ میں

پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے اور اس دوران حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ پاکستان کو اداروں میں اصلاحات اور بجٹ سپورٹ پروگرامز کی مد میں خصوصی گرانٹ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے ورلڈکپ کے سربراہ اور وفد کے دوران پاکستان کے دوران معاملات طے کیے جا ئیں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ورلڈکپ پاکستان کو 9 ارب ڈالرز تک کی گرانٹ دینے کی منظوری دے سکتا ہے۔ 9 ارب ڈالرز مختلف پیکجز کی مد میں پاکستان کو مل سکتے ہیں۔ 9 ارب ڈالرز کا پیکج جو کہ قرض کی مد میں دیا جائے گا، اس کی مدد سے حکومت اپنے زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے اور بیرونی ادائیگیوں کیلئے استعمال کر سکے گی۔ ذرائع کے مطابق 9 ارب ڈالرز کا پیکج پاکستان کو متعدد اقساط کی صورت میں دیا جائے گا۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز کا قرض منظور کر چکا ہے جو 3 سال کے عرصے کے دوران فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے کے بعد ہی دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرض دینے کیلئے راضی ہوئے ہیں۔